طاقت اسلام آباد کے پاس نہیں، صوبوں کے پاس ہونی چاہیے: آصف زرداری

ٹنڈو الہ یار(پبلک نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے 100 دن میں مشرف کو نکال دیا، روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی کا حکمرانوں کو افسوس ہی نہیں، پاکستان کا مستقبل ایگریکلچر سیکٹر میں ہے۔

 

ٹنڈو الہ یار میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جس کو اچانک طاقت مل جاتی ہے۔ اس کا دماغ خراب ہو جاتا ہے، چھوٹے سے چھوٹا ورکرمجھ سے سوال کر سکتا ہے۔ آج کے دور میں کوئی چیز چھپ نہیں سکتی، آصفہ نیٹ پر کوئی خبر دیکھتی ہے تو مجھے بھیجتی ہے... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  10 منٹ پہلے

تجاوزات کے خلاف آپریشن کو سیاست کی نظر نہیں ہونے دیں گے: خرم شیر زمان

کراچی(پبلک نیوز) شہرقائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر رکن صوبائی اسمبلی خرم شیرزمان نے روعمل دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کی آڑ میں امیروں کو تحفظ اور غریبوں کے گھر گرائے جارہے ہیں۔

 

شہر قائد کو تجاوزات سے پاک کرنے کامشن، تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن منصفانہ نہیں۔غریبوں کے مکان گرائے جارہے ہیں۔ امیروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو رہی۔ آپریشن کو سیاست کی نظر نہیں ہونے... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 گھنٹے پہلے

پیپلزپارٹی کیخلاف جب بھی کارروائی ہوتی ہے وہ اورمضبوط ہوتی ہے:آصف زرداری

ٹنڈوالہٰ یار(پبلک نیوز) شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ جیل تو ہمارا دوسرا گھر ہے، ہماری گرفتاری سے کیا ہو گا۔ پیپلزپارٹی کیخلاف جب بھی کارروائی ہوتی ہے وہ اور مضبوط ہوتی ہے۔ سیاست سوچ سمجھ کرنی ہوتی ہے، پکڑ دھکڑ چھوڑیں گے تو کوئی کام ہو گا۔

 

ٹنڈوالہٰ یار میں جلسے سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ اسلام آباد مضبوط ہو گا تو پاکستان مضبوط ہو گا۔ انہیں سمجھ نہیں آ رہی۔... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  2 گھنٹے پہلے

انتہاپسندی و دہشت گردی اِس ریاست، پاکستانی عوام کی بدترین دشمن ہیں: بلاؤل بھٹو زرداری

کراچی(پبلک نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معصوم طلبہ کا خون قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑتا رہے گا، جب تک دہشت گردی کی عفریت، اس کے مددگاروں اور سہولت کاروں کا ملک سے صفایا نہیں ہوتا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اے پی ایس پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ اے پی ایس کی چوتھی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چار سال قبل آج کے دن معصوم بچوں پر حملے نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو اشکبار کر دیا تھا۔ یہ سانحہ... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  4 گھنٹے پہلے

قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا پائے گی:وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 16دسمبر2014ء کے دن سفاک درندوں نے معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلی۔ سفاک درندوں نے آرمی پبلک سکول پشاورمیں معصوم بچوں کو بدترین بربریت کا نشانہ بنایا۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی چوتھی برسی کے موقع پر پیغام،انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ قیام امن کے عظیم مقصد کے حصول کیلئے معصوم بچوں کا بہنے والا خون رنگ لایا ہے۔ ان بچوں اور اساتذہ نے عظیم مقصد کے حصو... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  4 گھنٹے پہلے