وفاقی حکومت بلوچستان کو کالونی کے طورپر ڈیل کر رہی ہے: اختر مینگل

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اختر مینگل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کو کالونی کے طورپر ڈیل کررہی ہے۔ جب ووٹوں کی ضرورت ہے تو اختر مینگل بھی چاہئے شاہ زین بگٹی بھی چاہئے ہوتا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاقے آواران سے چار خواتین کو اغوا کرلیا گیا۔ خواتین پر عقوبت خانے میں تشدد کیا جاتا رہا ۔ دوروز قبل خواتین کو جوڈیشل کردیا گیا۔ بتایا جائے بلوچستان میں حکومت کون چلا رہا ہے۔مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 روز پہلے

پہلے خطاب میں کہا تھا گھبرانا نہیں، پھر بھی کچھ لوگ گھبرا گئے تھے: وزیراعظم عمران خان

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان نوجوانوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ڈیجیٹل پاکستان پر ہمیں بہت پہلے کام کر لینا چاہئے تھا۔ حکومت میں آئے توبہت بڑا کرنٹ خساراملا۔ کوئی بھی ایسا ادارہ نہیں تھا جو خسارے میں نہ ہو۔ گزشتہ حکومت نے روپے کی قدر کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھا۔

ڈیجیٹل پاکستان منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی عمرکا زیادہ تر حصہ بیرون ملک گزارا۔ میں بھی ایک قسم کا اوورسیز پا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 روز پہلے

چاند کی سطح پر تباہ ہونے والے بھارتی خلائی مشن چندریان 2 کے ٹکرے مل گئے

پبلک نیوز: ناسا نے چاند کی سطح پر تباہ ہونے والے بھارتی خلائی مشن چندریان 2 کے ٹکرے تلاش کر لیے، تصاویر جاری کر دیں۔

 

ستمبر کے مہینے میں چاند پر ٹوٹ کر بکھرنے والے وکرم لینڈر کی تصاویر ناسا نے جاری کر دیں۔ ناسا کو قریب دو ماہ بعد کریش سائٹ سے 750 میٹر دور چندریان 2 کے وکرم لینڈر کا ملبہ مل گیا۔ ناسا کے لیونر ریکنیسنس آربیٹر نے چاند کی سطح پر چندریان-2 کے وکرم لینڈر کو ڈھونڈا ملبے کے تین سب سے بڑے ٹکڑے 2x2 پکسل کے ہیں۔

 

واضح رہے کہ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 روز پہلے

لیونل میسی کا ایک اور بڑا گول

پبلک نیوز: اسپین کے کلب بارسلونا کے لیونل میسی نے رونا لڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریکارڈ 6ویں باربیلن ڈی اورایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ سیری اے میں رونالڈو کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

ارجنٹینا اور اسپینش کلب بارسلونا کے سٹارفٹ بالر لیونل میسی نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ دنیا کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز 'بیلن ڈی' اپنے نام کرلیا ہے۔ میسی نے مایہ ناز فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور لیورپول کے ویرجل وین ڈیجیک کو مات دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے رونالڈو اور... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 روز پہلے

ڈیفنس میں لڑکی کو اغوا کرنے والے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے

کراچی (پبلک نیوز) ڈیفنس میں لڑکی کے اغوا کی واردات میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کا بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا جبکہ اغوا میں استعمال کی جانے والی کار سے مشابہت رکھنی والی گاڑی  گلشن اقبال مون گارڈ کے قریب سے لا وارث حالت میں مل گئی۔

 

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے دعامنگی کا اغوا، معاملے میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے رہ گئی۔ دعامنگی کی عدم بازیابی پر سول سوسائٹی اور مغویہ کے اہلخانہ نے تین تلوار پر احتجاج کیا اور ملزموں کی فور... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  3 روز پہلے