نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد(پبلک نیوز) نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت، نوازشریف کے وکیل کی درخواست پر کارروائی کل تک ملتوی کر دی گئی۔ موقف اختیار کیا گیا کہ آج سابق وزیراعظم نوازشریف بیگم کلثوم نواز کی وفات کے باعث لاہور میں ہیں۔ جج ارشد ملک نے کہا بیگم کلثوم نواز بڑی شخصیت تھیں۔ آج کارروائی چلانا ویسے بھی مناسب نہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ آج صبح... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  11 ماه پہلے

سرکاری ٹی وی کی غفلت، اوورسیزپاکستانی ڈیم فنڈز کیلئے رقوم نہ بھیج سکے

اسلام آباد(پبلک نیوز) سرکاری ٹی وی کی غفلت سے سیکڑوں اوور سیزپاکستانی ڈیم فنڈز کے لئے رقوم نہ بھیج سکے۔ وزیراعظم کے ڈیم فنڈز سے  متعلق پیغام میں پی ٹی وی پر بینک کا انٹرنیشنل اکاؤنٹ نمبرغلط نشر ہوتا رہا۔ پبلک جاننا چاہتی ہے کہ سرکاری ٹی وی اس غیرذمہ داری کا ازالہ کیسے کرے گا؟

وزیراعظم عمران خان کے قوم کے نام ڈیم فنڈز سے متعلق پیغام میں پی ٹی وی پر بینک کےغلط آئی بین نمبر کی تشہیر ہو تی رہی۔ سرکاری ٹی وی کی غفلت سے سیکڑوں اوورسیز پاکستانی ڈیم فنڈز کے لئے رقوم نہ ب... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  11 ماه پہلے

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنی بھابھی کی میت لینے لندن روانہ

لاہور(پبلک نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنی بھابھی کی میت لینے لندن روانہ ہو گئے۔ شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لے کر جمعہ کو پاکستان واپس پہنچیں گے، جس کے بعد جاتی امرا میں تدفین کی جائے گی۔


کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لندن کے ہسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔ شہباز شریف بھابھی بیگم کلثوم نواز کی میت لینے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے۔ شہباز شریف لندن سے بیگم کلثوم نواز کی میت لے کر جمعہ کو پاکستان وا... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  11 ماه پہلے

کلثوم نواز کےانتقال کی خبرسنتے ہی پارٹی کارکنان غم سے نڈھال

لاہور(پبلک نیوز) بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر ملتے ہی ملک بھرمیں فضا سوگوار ہو گئی۔ لیگی رہنماء اور کارکن پارٹی سیکرٹریٹ میں جمع ہو گئے۔ خواتین فرط جذبات سے رو پڑیں۔ خواجہ عمران نذیر کہنا ہے کہ جسد خاکی کو وطن واپس لانے میں 2سے 3 دن لگ سکتے ہیں۔

بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر لیگی کارکنوں پرتو جیسے قیامت ٹوٹ پڑی۔ خبر سنتے ہی پارٹی رہنماء اور کارکن پارٹی سیکریٹریٹ میں جمع ہونا شروع ہو گئے۔ تہمینہ دولتانہ، عظمیٰ بخاری سمیت فرط جذبات سے نڈھال خواتین آبدیدہ ہو گئیں۔... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  11 ماه پہلے

ایف آئی اے نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جعلی ملازمتیں بانٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی تحقیقات ادارہ (ایف آئی اے) نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جعلی ملازمتیں بانٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ اعلیٰ حکام قومی اسمبلی کےاہلکاروں کے فراڈ سے لا علم نکلے۔ ٹرانسپورٹ سیکشن کا نائب قاصد انٹری پاس بنا کرلوگوں کو اسمبلی میں لاتا تھا۔

پبلک نیوز نے قومی اسمبلی کے اندر ملازمتوں کی خرید و فروخت اور جعلی افسر بن کر لوٹنے والے گروہ کا پتہ چلا لیا۔ایف آئی اے نے قومی اسمبلی کے اندر سے سابق اور موجودہ قومی اسمبلی کے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ایف آئ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  11 ماه پہلے