پاکستان قومی مفادات اورسلامتی پر کسی سودےبازی کامتحمل نہیں ہو سکتا: شاہ محمود قریشی

نیو یارک (پبلک نیوز) وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق سیکرٹری جنرل یو این کوفی عنان کےانتقال پر دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔ دنیا ایک دوراہے پر کھڑی ہے۔ عالمی اصول متزلزل دکھائی دیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کےعوام نے جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے ووٹ دیا۔ پاکستان عالمی مفادات کے حصول کے لیے کوشاں رہے گا۔ پاکستانی عوام نے ایسے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنایا جو امن پسند ہے۔ پاکستان قومی مفادات، سلامتی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) مہنگائی سے ستائے عوام کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خوشخبری سنا دی۔ حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، عوام پراضافی بوجھ نہ ڈالنے کے عزم کا اعادہ۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اکتوبر میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقراررہیں گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کیا۔ بنی گالہ میں غیر رسمی گفتگو می... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

جعلی اکاؤنٹس کیس: جے آئی ٹی نے نیب سے 34کمپنیوں کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد (پبلک نیوز) جعلی اکاؤنٹس کے معاملہ میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔ اس حوالے سے بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے 34کمپنیوں کا کھاتہ کھول دیا۔

ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں بننے والی جے آئی ٹی نے تحقیقاتی عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کر لیا۔ مہینوں کا کام دنوں میں کرنے کے لیے جے آئی ٹی نے اپنے تحقیقات کو تکمیل سے ہمکنار کرنے کے لیے نیب سے 34کمپنیوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے تمام بیوروز نے کمپنیوں کی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

بیرون ملک جائیدادوں کی خریداری، 300پاکستانیوں کی فہرست ایف آئی اے کو دی گئی

اسلام آباد (پبلک نیوز) بیرون ملک جائیدادوں کی خریداری کرنے والے کئی پردہ نشینوں کے نام بے نقاب ہونے لگے۔ ایف بی آر نے دبئی میں 300پاکستانیوں کی فہرست ایف آئی اے کے حوالے کر دی

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی بیرون ملک اثاثوں کی جانچ پڑتال میں تیزی آگئی۔ ایف بی آر نے دبئی میں جائیداد خریدنے والے تین سو پاکستانیوں کی فہرست ایف آئی اے کو دے دی۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں جائیداد کی خریداری میں سندھ سر فہرست ہے۔

دبئی میں جائیداد خریدنے والوں میں 177افراد کا تعلق سند... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

الیکشن کمیشن میں خلاف ضابطہ ترقیوں کا انکشاف

اسلام آباد (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خلاف ضابطہ ترقیوں کا انکشاف، مرکزی سیکرٹریٹ سمیت تمام صوبائی الیکشن کمیشن میں ترقی پانے والوں کے ناموں کے نوٹی فکشن بھی جاری۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ضابطہ کے خلاف ترقیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام آباد میں 9افسران کو گریڈ سولہ سے سترہ میں ترقی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں 6افسران کو گریڈ 11 اور 14سے ڈائریکٹ 17میں ترقی کی خوشخبری سنا دی گئی۔ خیبر پختونخوا میں بھی 6افسران کو گریڈ 11اور 14 سے ڈائریکٹ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے