العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس، نواز شریف کی احتساب عدالت میں آج پیشی

اسلام آباد(پبلک نیوز) احتساب عدالت نے نواز شریف کو آج پھر بلا لیا، نواز شیریف پیشی کیلئے عدالت پہنچ گئے۔ شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو مزید 6 ہفتے کی مہلت دے دی۔

پیر کے روز ہونے والی کارروائی میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا پر وکیل خواجہ حارث نے جرح کی سماعت کے دوران لیگی رہنماؤں کی گفتگو پر جج نے غصے کا اظہار کیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جج محمد ارشد م... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

پاکستان نے ایشین گیمز میں تیسرا کانسی کا تمغہ جیت لیا

 

جکارتہ (پبلک نیوز) ایشین گیمز میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ چل نکلا ہے۔ جیولن تھرو میں پاکستان کو کانسی کا تمغہ مل گیا جبکہ بیس بال اور سکواش میں قومی ٹیم نے اپنے حریفوں کو مات دے دی۔

پاکستان نے ایشین گیمز میں تیسرا کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ جکارتہ میں جاری ایونٹ میں اس سے قبل پاکستان کبڈی اور کراٹے میں کانسی کے تمغے حاصل کرچکا ہے۔

ایشین گیمز میں پاکستان بیس بال ٹیم نے تھائی لین... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

پنجاب کی 23رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب کی 23رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والے صوبائی وزراء میں میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، علیم خان، راجہ راشد حفیظ اور مراد راس  شامل ہیں۔

پبلک نیوز کے مطابق پنجاب میں تبدیلی کے لیے تحریک انصاف کے کھلاڑی میدانِ عمل میں آ گئے۔ پنجاب کی نئی کابینہ کے ارکان نے گورنر ہاؤس میں میں عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ قائم قام گورنر چودھری پرویز الہیٰ نے حلف لیا۔

صوبائی وزرا میں میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، عبدالعلیم خان او... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

27ارب میں مہنگے ریلوے انجن خریدنے پر خواجہ سعد رفیق کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

 

لاہور (پبلک نیوز) ریلوے میں اربوں کی بے ضابطگیوں پر نیب حرکت میں آ گیا۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف 27ارب میں مہنگے ریلوے انجن خریدنے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ اس ڈیل سے ملکی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچا۔

پاکستان ریلوے میں انقلاب برپا کرنے کے دعوے دار کے خلاف اربوں روپے کرپشن کی شکایات پر نیب لاہور نے کمر کس لی۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف 55 لوکو موٹیوز کی مہنگی خریداری اور کرپشن کے خلاف تحقیقات کو ا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

وزیراعلیٰ پنجاب کی بچوں کے ہمراہ طیارہ میں سفر کی تصویر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ

 

لاہور (پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی اپنے بچوں کے ہمراہ طیارے پر سفر کرتے ہوئے تصویر نے سوشل میڈیا پر سوالات کا انبار لگا دیا۔ پبلک جاننا چاہتی ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود عوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال کیوں ہو رہا ہے؟

ایک طرف تو وزیراعظم عمران خان نہ صرف خود سرکاری وسائل کا استعمال کم سے کم کر رہے ہیں بلکہ اپنے وزراء کو بھی ہدایت کی ہے کہ عوام کا پیسہ بےدریغ خرچ نہ کیا جائے۔ لیکن وزیراعلیٰ پنجاب کی اس تصویر نے وزیراعظم کی ہدایت پر عمل درآمد پر س... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے