اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے: فواد چوہدری

اسلام آباد(پبلک نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں شمولیت پر سیاسی رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو، پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم میں پیشہ ور، تگڑے لوگ ہیں، لوگوں کو امیدیں بہت ہیں اتنی امیدیں ہوں تو ڈر بھی لگتا ہے۔


قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مل کر چلناچاہیے، اپوزیشن سے درخواست کی... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

العزیزیہ سٹیل مل،فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنسز، سماعت 15 اگست تک ملتوی

اسلام آباد(پبلک نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نےالعزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنسز کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔ نواز پھر حاضر ہوں گے۔

نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہو گئی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت نمبردو کے جج ارشد ملک نے کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بکتر بند گاڑی اور پولیس اسکواڈ کے ساتھ اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہچایا گیا۔ عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو بھی بطور گواہ طلب کر رکھا تھا۔ پراسیکیوشن کے گواہ واجد ضیاء... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

15ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس، نو منتخب اراکین کی حلف برداری

اسلام آباد(پبلک نیوز) 15ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس شروع ہو گیا۔ اسمبلی کے پہلے اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق کی۔ نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا اور حلف نامہ پر دستخط کیے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی ، قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا اور تمام اراکین نے احترام میں کھڑے ہو کر قومی ترانہ سنا۔ ترانہ کے بعد تلاوت کلام پاک کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے آغاز میں نومنتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئ... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا

راولپنڈی(پبلک نیوز) سابق وزیراعظم اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کیلئے پہنچا دیا گیا۔ بکتر بند گاڑی اور پولیس اسکواڈ کے ساتھ نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہچایا گیا۔


نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہو گی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت نمبردو کے جج ارشد ملک کریں گے۔عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو بھی بطور گواہ طلب کر رکھا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف بکتربند گاڑی میں سخت سکیورٹی میں احتس... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

تین صوبائی اسمبلیوں کا اجلاس آج ہوگا، نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کا اجلاس آج ہوگا۔ نو منتخب ارکان صوبائی اسمبلی حلف اٹھائیں گے، کے پی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کا معاملہ مشکوک، اسد قیصر قومی اسمبلی اجلاس میں حلف اٹھائیں گے یا کے پی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے؟

تیسری بارجمہوری اقتدارکی منتقلی کے لیے سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کا اجلاس آج ہوگا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کی صدارت آغاسراج درانی جبکہ بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمیددرانی کی زیرصدارت ہوگا۔خیبرپختونخوااسم... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے