ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہوگی

کراچی (پبلک نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے زیرِ صدارت کراچی میں ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر سے چاند نظر آنے یا نہ آنے کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔ تاہم نمازِ مغرب کی وجہ سے اجلاس موخر کیا گیا۔ دوبارہ اجلاس شروع ہوا تو ملک کے مختلف حصوں سے شہادتیں آنا شروع ہو گٸیں۔

مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک کے مختلف حصوں سے ذوالحج کا چاند دیکھ... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

نوبل انعام یافتہ مصنف وی ایس نائپول 85برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لندن (پبلک نیوز) معروف برطانوی نوبل انعام یافتہ مصنف وی ایس نائپول 85برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 معروف برطانوی مصنف وی ایس نائپول 85برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وی ایس نائپول نے اپنی زندگی میں بہت زیادہ سفر کیا۔ ان کی کتابوں میں زیادہ تر نو آبادیاتی دور اور جلا وطنی سے جڑے موضوعات کا ذکر ملتا ہے۔

 

رافیل نڈال نے روجرز کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

ٹورانٹو (پبلک نیوز) عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے کیرن کاچانوو کو ہرا کر ٹینس کے روجرز کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل میں نڈال یونان کے سٹیفانوس سیتسیپاس کا سامنا کریں گے۔

روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل مرحلہ مکمل ہو گیا۔ پہلے سیمی فائنل میں سپین کے سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے روس کے کیرن کاچانوو کو7-6، 6-4سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے۔

 

لیپ ٹاپ کے پاور کیبل پر موجود سلینڈر کی اہمیت

پبلک نیوز: ہمیں اپنے اردگرد بہت مختلف چیزیں نظر آتی ہیں جنھیں ہم کئی بار نظر انداز کر دیتے ہیں یہ نہیں بھی نہیں جان پاتے کہ دراصل ان کی اہمیت کیا ہے، اور نہ ہی ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ آخر وہ کس لیے ہیں۔

ان ہی اشیاء میں ہماری روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی لیپ ٹاپ کے پاور کیبل پر موجود سلینڈر ہے جسے ہم عام طور پر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ آپ اگر لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں تو آپ نے اس کی تار میں لگے سلینڈر نما آلے کو ضرور دیکھا ہوگا۔ مگر کبھی غور نہیں کیا ہوگا۔مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

نریندر مودی: عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہترین ملک بن سکتا ہے

پبلک نیوز: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہترین ملک بن سکتا ہے۔ خواہش ہے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات ہوں۔ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد دی ہے۔

عمران خان کی جیت سے قبل زہریلا پراپگینڈا کرنے والا بھارت بھی اب عمران خان کے گن گانے لگا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہترین ملک بن جائے گا۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نئی پاک... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے