دہشت گردوں کا الیکشن پر ایک اور بزدلانہ وار

کوئٹہ (پبلک نیوز) دہشت گردوں کا الیکشن پر ایک اور بزدلانہ وار۔ کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکا 31افراد شہید، 50کے قریب افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب تعمیر نو کمپلیکس میں پولنگ کا عمل جاری تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کئی 31افراد جاں بحق اور 50کے قریب زخمی ہوئے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق پولیس علاقے میں پولنگ کے دوران معمول کی پیٹرولنگ کررہی تھی کہ اس دوران موبائل کے قریب دھم... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

غیر ملکی مخلوق چاہتی ہے کہ پاکستان کمزور ہو: عمران خان

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک آخری گیند نہیں ہوجاتی تب تک فیصلہ نہیں ہوتا۔ ووٹ ضرور ڈالیں۔ غیر ملکی مخلوق چاہتی ہے کہ پاکستان کمزور ہو۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں حلقے این اے 53 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد انہوں میڈیا سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سارے پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔ یہ نہیں کہتا کہ ہمیں ووٹ ڈالیں لیکن ووٹ ضرور ڈالیں۔ ملک کی خاطر اور اپنی خاطر اپنا فرض ادا کریں۔... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

الیکشن نتائج، تحریک انصاف 111، ن لیگ 68 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب

پبلک نیوز: پاکستان بھر میں آج عام انتخابات 2018ء کے لیے پولنگ کا عمل دن بھر جاری رہا۔ جس دوران ملک بھر سے لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ شام 6بجے پولنگ کا عمل مکمل ہوا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا۔

مکمل نتائج کیلئے لنک ملاحظہ کریں: خیبر پختونخوا ، پنجاب ، سندھ اور بلوچستان

قومی اسمبلی کی کل 272 نشستوں میں سے 270 انتخابی دنگل ہوا جبکہ صوبائی اسمبلی کی کل 577 میں سے 570 نشستوں پر الیکشن کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ پولنگ عمل کے دوران کچ... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 سال پہلے

ریلوے کا خسارہ چالیس ارب روپے تک پہنچ گیا

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان ریلوے کا خسارہ چالیس ارب روپے تک پہنچ گیا۔ ریلوے فرانزک آڈٹ کی رپورٹ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش کر دی گئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ادارے چل نہیں رہے، سمجھ نہیں آتی ملک کیسے چل رہا ہے۔ چیف جسٹس نے رپورٹ میں دی گئی تجاویز شائع کرنے اور اگلی پیشی پر خواجہ سعد رفیق کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پاکستان ریلوے میں خسارے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر فرانزک آڈٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔ رپورٹ کے م... مزید پڑھیں
حارث افضل  1 سال پہلے

الیکشن 2018 میں ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال

اسلام آباد (پبلک نیوز) الیکشن 2018 میں ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔ انتخابات میں آر ٹی ایس کا تجربہ  ہو گا۔ انتخابی نتائج مرتب کرنے کے لیے خصوصی موبائل ایپ  کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

موبائل ایپ میں پریزائیڈنگ افسر فارم 45کی تصویر  اپنے موبائل میں انسٹال اسپیشل سافٹ وئیر کا استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بروقت بھجوانے کے پابند ہوں گے۔ جس کے بعد پاکستان کا شمار دنیا کےان  چند ملکوں میں   کیا جائے گا جہاں عام انتخابات میں آر ٹ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے