کراچی: سیوریج لائن میں گیس لیکیج سے دھماکہ

کراچی (پبلک نیوز) شاہ فیصل کالونی نمبر 5 کے علاقہ میں سیوریج لائن میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ،  تین دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ سو فٹ کے رقبہ پر گڑھا پڑ گیا۔

پبلک نیوز کے مطابق رات گئے شاہ فیصل کالونی نمبر 5 کے علاقہ میں گٹر لائن اور اس میں سے گزرنے والی گیس لائن میں لیکیج کے باعث ذور دار دھماکہ ہوا۔ سو فٹ کے رقبہ پر گڑھا پڑ گیا۔ زمین پھٹنے کی وجہ سے تین دوکانوں کو نقصان پہنچا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی دنوں سے یہاں گیس لیک ہو رہی تھی۔ متعلقہ محکمہ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

زلفی بخاری پر عائد سفری پابندیاں کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت

اسلام آباد(پبلک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارت داخلہ کی جانب سے سفری پابندیوں کا معاملہ، عمران خان کے دست راست زلفی بخاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کو 21 جون کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسر ای سی ایل کو ذاتی جیثیت میں طلب کرلیا۔

پبلک نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے دست راست زلفی بخاری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سفری پابندیوں کا معاملہ پر جسٹس عامر فاروق نے ساعت کی۔ عدالت... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

لاہورہائیکورٹ: نوازشریف، شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کیس کی سماعت

لاہور(پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی گئی،عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کو نوٹس جاری کر دیے۔

پبلک نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کرنے کے حوالے سے کارروائی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ  نے سماعت کی۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ بطو... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

لندن میں مقیم سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیمرے کی آنکھ سے بچ نہ سکے

لندن(پبلک نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہے۔ بیماری کا بتا کر پاکستانی عدالتوں میں پیش ہونے سے قاصر رہے، ان کی صحافیوں کی نظر سے بچ نکلنے کی کوشش نکام ہو گئی۔

پبلک نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ لندن میں کئی ماہ سے مقیم ہیں اور بیماری کا وجوحات بیان کر کے پاکستانی عدالتوں میں پیش ہونے سے قاصر ہیں۔ لندن میں نواز شریف سے صحافی  گفتگو کر رہے تھے کہ اسی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

سندھ رينجرز کی کارروائی، بھتہ خوری، اقدام قتل میں ملوث مطلوب ملزم گرفتار

مير پور خاص (پبلک نیوز) سندھ رينجرز کی مير پور خاص ميں کارروائی، بھتہ خوری، اقدامِ قتل زمينوں پر قبضے سميت ديگر سنگين نوعيت کے جرائم ميں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر ليا گیا۔

پبلک نیوز کے مطابق رینجرز نے میر پور خاص کے علاقے ڈی سی او چوک میں  ڈی آئی جی آفس کے قریب  کارروائی کے دوران اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم ذیشان علی جسکانی کو گرفتار کرليا۔

ترجمان رينجرز کے مطابق ملزم ذیشان علی جسکانی کے خلاف بھتہ خوری، اقدامِ قتل زمينوں پر قب... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے