نواز شریف، مریم نواز لندن سے روانہ، آج شام 6بجے تک پاکستان پہنچیں گے

پبلک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ آج وطن واپس پہنچیں گے۔ دونوں باپ بیٹی ہیتھرو ایئرپورٹ لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ آج شام 6 بجے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ کے بعد میاں نواز شریف نے وطن واپسی کے اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کو عملی شکل دینے اور اپنے وعدہ کو وفا کرنے کے لیے اپنی صاحبزادی کے ہمراہ آج پاکستان آ رہے ہیں۔ وہ لندن سے ابو ظہبی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

مریم اور حسین نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ذکریہ شریف لندن سے گرفتار

لندن (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے مظاہرین میں شامل ایک نوجوان کو مکا مار دیا جس پر لندن پولیس نے جنید صفدر اور ان کے ہمراہ حسین نواز کے بیٹے زکریہ شریف کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے خلاف احتساب عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد پارٹی قائدین کی گرفتار کا موضوع ان دنوں اخبارات اور ٹیلی وژن کی شہ سرخیوں میں موجود ہے۔ جبکہ لیگی قائدین کے خلاف مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ لندن میں موجود ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

فیفا ورلڈ کپ میں پیش آنیوالے حیرت انگیز واقعات

پبلک نیوز: کھیل کے میدان میں جب مقابلہ ہوتا ہے تو وہاں بہت سی دلچسپ اور عجیب و غریب چیزیں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ میں پیش آنے والے ایسے کچھ دلچسپ واقعات یہاں قارئین کی ںذر کیے جا رہے ہیں۔

سیاستدانوں کو بھی فٹ بال کا بخار چڑھ گیا۔ کروشین کابینہ نے اپنی ٹیم کے  پہلی بار ورلڈ کپ میں پہنچنے کی خوشی میں روایتی لباس کی بجائے فٹ بال شرٹس زیب تن کر کے ٹیم سے محبت کا اظہار کیا۔

کروشین فائرفائٹرز اپنی ٹیم کے سپورٹرز ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی پیشہ وارانہ ذ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

13جولائی کو شر پسند عناصر کی گرفتاریوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار

لاہور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت کی پولیس نے 13جولائی کو ہنگامہ آرائی کرنے والے شر پسند عناصر کی گرفتاریوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی۔ رات گئے سے اب تک 150 کے قریب انتشار پھیلانے والے کارکنان کو دھر لیا۔ جبکہ امن و مان کی صورتحال اور لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے 10 ہزار اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے میاں نواز شریف کے استقبال پر انتشار پھیلانے اور ہنگامہ آرائی کرنے  والوں کے خلاف مختلف علاقوں میں ن لیگ کے کارکنان کی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے

ریحام خان کی متنازع کتاب 'ڈیجیٹل فارمیٹ' میں شائع ہو گئی

ویب ڈیسک: صحافی، ٹی وی اینکر، سماجی کارکن اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب ان کے نام "ریحام خان" کے عنوان سے آن لائن فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کی کتاب کی اشاعت کے حوالے سے پاکستان کے شہر ملتان کی ایک عدالت میں درخواست دی گئی تھی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کتاب میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔ لہٰذا اشاعت پر پابندی عائد کی جائے۔ عدالت نے کتاب کی اشاعت پر حکم امتناع کر دیا تھا۔ جبکہ دوسر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 سال پہلے