مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے: شہباز شریف کا مطالبہ

 

لاہور (پبلک نیوز) شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر منعقد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا صوبوں کو نظر انداز کیا جانا مجرمانہ عمل اور بے حسی کی انتہاء ہے۔

 

مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملے اور صوبوں کو حفاظتی لباس، دیگر ضروری سامان کی ہنگامی بنیادوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے، دو دن میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں یکدم اضافہ شدید پریشانی کا با... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  6 روز پہلے

کورونا کس رفتار سے بڑھے گا ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا: وزیراعظم عمران خان

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کس رفتار سے بڑھے گا ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا، ہیلتھ ورکرز کی حفاظت پہلی ترجیح ہے، وائرس کیخلاف لڑنے والے مسیحاؤں کی سپورٹ کریں گے۔

 

کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا 15 جنوری سے تیاری کر رہے تھے، ہمیں احساس تھا ہیلتھ ورکرز اس جنگ میں فرنٹ لائن ہیں، ہیلتھ سیکٹر کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی، 70 کی دہائی تک ہیلتھ شعبہ بہتر تھا۔مزید پڑھیں
احمد علی کیف  6 روز پہلے

مستحق افراد کیلئے "وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پیکج" حاصل کرنے کا طریقہ

 

لاہور (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے انسان دوست ویژن کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے 'وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پیکج' کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پیکج کے تحت 10 ارب روپے کی خطیر رقم سے صوبے کے 25 لاکھ خاندانوں کو 4 ہزار روپے فی خاندان مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

 

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری غریب اور مستحق افراد کیلئے گھر بیٹھے امداد کے حصول کا طریقہ کار یہ ہے۔

 

<... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  6 روز پہلے

امریکی پابندیوں کے باوجود ہواوے کے منافع میں زبردست اضافہ

 

پبلک نیوز: دنیا بھر میں ٹیکنالوجی میں بادشاہت قائم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی مگن ہیں تاہم اس دوران چین اور امریکا کے درمیان ہونے والی تجارتی جنگ کے بعد امریکا نے چین کی سب سے بڑی موبائل کمپنی ہواوے پر پابندیاں لگائیں تھیں تاہم اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، ہواوے کی آمدنی میں پابندیوں کے باوجود گزشتہ برس تقریباﹰ بیس فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے سال ہواوے کی آمدنی 123 ارب ڈالر کے برابر رہی، جس میں منافع کی مالیت 9 ارب ڈالر تھی۔

... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

پنجاب میں لاک ڈاؤن، حکومتی حکمت عملی تبدیل، دکانیں شام 5 بجے بند کرنیکا فیصلہ

 

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے بدھ سے دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق پنجاب میں اشیائے ضروریہ کی تمام دکانیں کھولنے کا اوقات کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں بروز بدھ مورخہ یکم اپریل سے اشیائے ضروریہ کی دکانوں کا وقت صبح نو سے شام پانچ بجے ہوگا، تاہم میڈیکل سٹورز اور فارمیسی کو اس سے اسثتنیٰ ہوگا۔

 

اس سے قبل... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے