وزیراعلیٰ پنجاب سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

لاہور(پبلک نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات۔ میڈیا کو واجبات کی ادائیگی پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی معاملات اور میڈیا کو واجبات کی ادائیگی پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراع... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 روز پہلے

وزیراعظم کی وصولیوں کی مد میں 81ارب روپے کے اضافے پر عمر ایوب کو شاباش

اسلام آباد(پبلک نیوز) وصولیوں کی مد میں 81 ارب روپے کے اضافے پر عمر ایوب خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، بجلی چوری روک کر 58 ارب بچائے گئے، وزیراعظم عمران خان نے اپنے وزیر پیٹرولیم عمر ایوب خان کو شاباش دے دی، ٹوئٹر پیغام میں لکھتے ہیں ملک کا 80 فیصد لوڈشیڈنگ سے آزاد ہوچکا ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ عمر ایوب خان اور ان کی ٹیم نے آٹھ ماہ میں 81 ارب روپے کی رقم وصول کی۔ بجلی چوری پر قابو پا کر 58 ارب روپے بچائے جس پر وہ مبارکباد کے مستح... مزید پڑھیں
عطاء سبحانی  1 روز پہلے

پنجاب حکومت نے گروتھ سٹریٹجی 2023ء لانچ کر دی

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب حکومت نے گروتھ سٹریٹجی 2023ء لانچ کر دی۔ 90شاہراہ قائداعظم پر گروتھ سٹریٹجی 2023ء کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گروتھ سٹریٹجی 2023ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2023ء کے ذریعے اقتصادی ترقی کی راہ متعین ہوگی۔ گروتھ سٹریٹجی 2023ء میں عوام کودرپیش بنیادی مسائل سے نمٹنے کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔ گروتھ سٹریٹجی 2023ء عوام کی فلاح وبہبود اورحقیقی ترقی کا راستہ ہے... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 روز پہلے

عمران خان پر انگلیاں اٹھانے والے شیشے میں اپنی شکلیں دیکھیں: فردوس عاشق

لاہور (پبلک نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تخت لاہور کی استحصالی کے لیے حکومت کی جدوجہد جاری رہے گی۔ پی ٹی آئی اب لاہور میں مزید متحرک ہو گی۔ پنجاب 60 فیصد پاکستان ہے لانگ ٹرم پالیسیاں بنائی جارہی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کے دیرینہ ورکر زکریا بٹ کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر انھوں نے مبارکباد دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت اپنا 5 سال کا روڈ میپ شئیر کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ چور درواز... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 روز پہلے

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے وزارت خارجہ دفتر میں اپنے ایرانی ہم منصب اور ان کے وفد  کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور ان کے وفد  کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دورہ ء پاکستان پر اپنے ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کی... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 روز پہلے