چینی کمپنی علی بابا کی پہلے ہی گھنٹے میں 14 ارب ڈالر کی فروخت

پبلک نیوز: شنگھائی شاپنگ فیسٹیول میں ٹیلر سوئفٹ کی شاندار پرفارمنس، ہر کوئی جھوم اٹھا، چینی کمپنی علی بابا نے فیسٹیول کے پہلے ہی گھنٹے میں 14 ارب ڈالر کی فروخت کی۔

 

چینی کمپنی علی بابا نے سنگلز ڈے کے موقع پر سنگل آور میں ریکارڈ کمائی کر ڈالی، دنیا کے سب سے بڑے آن لائن شاپنگ ایونٹ کے پہلے ہی گھنٹے میں 14 ارب ڈالر کی فروخت ہوئی جبکہ پہلے ایک منٹ میں سیلز ایک ارب ڈالر تک جا پہنچی تھیں۔ ایونٹ کا آغاز امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی پرفارمنس سے کیا گیا۔

... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

کراچی: ڈینگی اور نگلیریا کے دہرے وار جاری 2 افراد جاں بحق

کراچی (پبلک نیوز) کراچی میں ڈینگی وائرس اور نیگلیریا نے مزید دو افراد کی جان لے لی، ڈینگی بخار میں مبتلا بتیس سالہ نادر علی نجی اسپتال میں انتقال کر گیا، جبکہ نیگلیریا سے نیو کراچی کا رہائشی وکیل خان چل بسا۔

 

کراچی میں دماغ خور جرثومہ نگلیریا اور قاتل مچھر ڈینگی کے ڈنک سے مزید دو افراد انتقال کرگئے۔ نجی اسپتال میں زیر علاج ناظم آباد کا رہائشی 32 سالہ نادر علی ڈینگی کا وار نہ سہہ سکا۔ جان لیوا مرض کا شکار شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

 

... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

قومی ٹیم نے خطرناک عزائم ظاہر کر دیئے، اسد شفیق، بابراعظم کی سنچریاں

ٹور میچ (پبلک نیوز)  پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے دن پاکستان نے بابراعظم اور اسد شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 336 رنز بنا لیے۔

 

پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان اظہرعلی اور شان مسعود نے اننگ کا آغاز کیا۔ اظہرعلی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 47 کے مجموعی اسکور پر حارث سہیل بھی 18 رنز بنا کر چلتے بنے۔ شان مسعود بھی 22 رنزبنا کر ہمت ہار بیٹھے۔... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

چھ ماہ بعد انڈیکس 36 ہزار سطح پر بحال

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت ہندسوں پراختتام ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی- آج انڈیکس میں 824 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا- چھ ماہ بعد انڈیکس 36 ہزار سطح پر بحال ہوا-

 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن زبردست تیزی رہی، 824 پوائنٹس اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس 36 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ مارکیٹ 36 ہزار 803 کی سطح پربند ہوئی۔ دن بھرمیں 355  کمپنیز کے شیئرز کی خرید و فر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

مچھر، مکھیوں اور کتوں کے بعد کراچی پر ٹڈیوں کا حملہ

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد پر ٹڈی دل کی  یلغار، مختلف علاقوں میں ٹڈیوں کے حملے سے شہری پریشان ہوگئے۔ ٹڈیوں نے کے سی سی اے اور نیشنل اسٹیڈیم میں جاری میچز بھی رکوادیے۔ صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کہتے ہیں شہری گھبرائیں نہیں۔ کراچی میں رات قیام کے بعد اب ان کا رخ بلوچستان کی طرف ہے۔

 

مچھر، مکھیوں اور کتوں کے بعد کراچی پر ٹڈیوں نے بھی ہلہ بول دیا۔ ٹڈی دل نے ملیر، گڈاپ ٹاون اور بن قاسم کے بعد بہادرآباد، گلشن اقبال اور بلوچ کالونی کا رخ کر لیا۔... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے