حکومت کا منی بجٹ پر قومی اسمبلی میں بحث کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) فنانس ترمیمی بل کل سے شروع ہونے والے اجلاس میں منظور کرانے کا پلان، حکومت کا قومی اسمبلی میں منی بجٹ پر بحث کرانے کا بھی فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے منی بجٹ پر قومی اسمبلی میں بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ فنانس ترمیمی بل کل سے شروع ہونے والے اجلاس میں ہی منظور کرائیں گے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں ریونیو جمع کرنے کے سلسلے میں کیے جانے والے حکومتی اقدام... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا عفریت کئی زندگیاں نگل گیا

بلال خان

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا عفریت، کئی زندگیاں نگل گیا، سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی، پی ایس پی رہنما عبدالحبیب ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔ پی ایس پی اور متحدہ کے دفاتر پر حملے سمیت 2کارکنوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پچھلے برس بھی متعدد افراد لقمہ اجل بنے۔

 کراچی میں ٹارگٹ کلرپھرسراٹھانے لگے۔ گزشتہ سال کے ماہ دسمبرکی 9 تاریخ سے شہرمیں ٹارگٹ کلنگ کاسوئچ آن ہوا۔ 9 دسمبر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی کھاد کارخانوں کو اکتوبر تک گیس فراہمی کی ہدایت

اسلام آباد (راجہ عثمان طاہر) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اقدام، کھاد کارخانوں کو اکتوبر تک گیس ملے گی، کسان سکھ کا سانس لیں گے، ملک کی غذائی ضروریات پوری ہوں گی، کھاد ملے گی تو فائدہ پورے ملک کا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے ملک کی یوریا کھاد ضروریات پوری کرنے کے لیے کھاد کارخانوں کو اکتوبر تک گیس فراہمی کی ہدایت کر دی۔

کھاد کارخانوں کے چلنے سے ملکی یوریا ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

پاکستان کا نام جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا، ایف اے ٹی ایف ذرائع

پبلک نیوز: پاکستانی حکام کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کے خلاف اقدامات بارے ایف اے ٹی ایف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے معاملہ پر پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان جائزہ اجلاس کا پیرس میں تیسرا روز ہے۔ پاکستانی وفد کی سربراہی وفاقی سیکرٹری خزانہ کر رہے ہیں۔ پاکستانی حکام کی جعلی اکاؤنٹس، مشکوک ٹرانزیکشنز کے خلاف اقدامات بارے ایف اے ٹی ایف کو... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے

16 ریاستوں کے اتحاد نے امریکی صدر پر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا

پبلک نیوز: امریکا میں ایک یا دو نہیں بلکہ 16 ریاستوں نے صدر پر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ امریکی صدر پر یہ دعویٰ ہنگامی حالت کے نفاذ کے اعلان کو بنیاد بنا کر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں 16 ریاستوں کے اتحاد نے صدر پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ یہ اقدام امریکی صدر کا میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے کانگریس کو بائی پاس کر کے نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کے اعلان پر انھیں روکنے کے لیے اٹھایا گیا۔

قانونی مقدمہ کیلیفورنیا کے شمالی ضلع کی ایک عد... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  7 ماه پہلے