شیخ رشید احمد کی چیف جسٹس سے ملاقات، ڈیم فنڈ کیلئے 6کروڑ عطیہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سپریم کورٹ آمد، چیف جسٹس ثاقب نثار سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ملاقات، چیف جسٹس کو ڈیم فنڈ کے لیے 6 کروڑ کا چیک پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے چیف جسٹس پاکستان کو ڈیم فنڈ کے لیے 6 کروڑ کا چیک پیش کیا۔ 6 کروڑ روپے کی رقم پاکستان ریلوے کی طرف سے ڈیم فنڈ کے لیے عطیہ کی گئی۔

پاکستان ریلوے نے شیخ رشید کی خصوصی ہدا... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے

آصف زرداری،فریال تالپور کو کسی وزیر کی خواہش پر گرفتار نہیں کیا جا سکتا، ترجمان نیب

اسلام آباد (پبلک نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی معزز وزیر باتدبیر کی خواہش پر کسی کو گرفتار نہیں کر سکتے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

ترجمان نیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آصف زرداری، مراد علی شاہ اور فریال تالپور کو کسی وزیر کی خواہش پر گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ نیب کو تاحال سپریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقول موصول نہیں ہوئیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانون اپنا راستہ خود بنائے... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے

صوبائی اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کی آئینی درخواست مسترد

اسلام آباد (پبلک نیوز) صوبائی اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کی آئینی درخواست مسترد، وجوہات سپریم کورٹ کے تفصیلے فیصلے میں دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کی جانب سے اٹھارہویں ترمیم سے متعلق دائر درخواست پر چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں اٹھارویں ترمیم سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ درخواست مسترد کرنے کی وجوہات تفصیلی فیص... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے

حکومت کا ادائیگیاں نہ کرنیوالی شوگرملوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ، کسانوں کا دھرنا ختم

لاہور (شعیب ہاشمی) پاکستان کسان اتحاد نے وزیر زرعات پنجاب ملک نعمان لنگڑیال کی یقین دہانی پر احتاج اور دھرنا ختم کر دیا۔ وزیر زراعت نے جائز مسائل حل کرنے کا وعدہ کر لیا۔ حکومت نے کاشتکاروں کو ادائیگیاں نا کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان کسان اتحاد نے آلو کی مناسب قیمت مقررر نا کرنے ،ر زرعی ادویات اور کھاد کی قیمتوں کے خلاف گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر مال روڈ پر دھرنا دے دیا۔ کسانوں نے آلو سڑک پر پھیلا دیئے، کسانوں کے مال روڈ پر... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے

میاں ثاقب نثار کے بطور چیف جسٹس 2 سال 18 دن

2 سال 18 دن تک چیف جسٹس رہنے والے میاں ثاقب ںثار نے کرپشن سے لے کر عوامی فلاح وبہبود تک تاریخی مقدمات سنے اور ان پر فیصلے دیئے۔ جعلی بنک اکاؤنٹس کیس، دہری شہریت، زیر زمین پانی کا استعمال، سکول کی فیسوں میں کمی، نقیب اللہ قتل کیس سمیت دیگر مقدمات کے فیصلوں کو خوب عوامی پذیرائی ملی۔

جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنی مدت ملازمت کے دوران کئی اہم مقدمات اور ازخود نوٹسز نمٹائے۔ پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ سے خود کو الگ کرکے شاندار مثال قائم کی۔

اکتیس دسمبر 2016 کو عدال... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  5 ماه پہلے