فواد چودھری، فہمیدہ مرزا ملاقات؛ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہٹانے پر اتفاق

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراطلاعات فواد چودھری نے سندھ کی سیاست میں براہ راست کردار ادا کرنے سے گریز کیا۔ دورہ کراچی ملتوی کر دیا۔ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی اور سندھ کی صورتحال پر پلان بی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے کراچی کا دورہ ملتوی کر دیا۔ وزیراطلاعات اپنے اس دورے میں گورنرسندھ سمیت اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔ ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور لائحہ عمل طے پانا متوقع تھا۔

... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ماه پہلے

تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی کا فیصلہ

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی کا فیصلہ، پنجاب اور پختونخوا میں ریجنز کے خاتمے کا فیصلہ، نئے نظام کے تحت ریجنز کی جگہ ڈویژنز کی بحالی کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات ہوئی جس میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد اعلامیہ کا اجراء ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق پنجاب اور پختونخوا میں ریجنز کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ماه پہلے

وزیراعظم کی 'نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ' کا عملی کام جلد شروع کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (ٹکا خان ثانی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت کے اہم منصوبوں میں سر فہرست ہے جس سے نہ صرف گھروں کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ معیشت کا پہیہ تیز ہوگا اور نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا اجلاس ہوا جس میں ہاؤسنگ ٹاسک فورس نے وزیرِ اعظم کو پراجیکٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ماه پہلے

2018 میں 100 انڈیکس 8.41فیصد کم ہوا

کراچی (کاشف منیر) 2018 کے حوالے سے ہر طرف شور بپا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2018 نے کیا تبدیلیاں کی ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

2018 میں 100 انڈیکس 8.41فیصد کم ہوا۔ 100 انڈیکس نے سال کا اختتام 3404 پوائنٹس کم ہو کر 37066 پر کیا۔ سال میں 45 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ پی ایس ایکس کے کاروبار کی مالیت 1922 ارب روپےرہی۔ 2018 میں 246 دن کاروبار ہوا، 129 دن منفی رہے۔

سال کی بلند ترین سطح 47148 رہی۔ 2018 کی کم ترین سطح 36274 رہی۔ 100 انڈیکس نے 10874 پوائنٹس کے بینڈ میں... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ماه پہلے

نئے سال پر حکومت کا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت کا سال کے آغاز پر عوام کو بڑا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔ مٹی کا تیل 52 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔

پٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 16 روپے 68 پیسے فی لیٹر مق... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ماه پہلے