2018 کی رہگزر پر قہقہوں اور سسکیوں کا ملا جلاسفر

سال 2018 اپنی تلخ و شیریں یادیں لئے ختم ہونے کے قریب ہے۔ اس سال ملک میںسیاست سے جڑے کون سے اہم واقعات ہوئے۔

 

سال 2018 کا آغاز قصور کی معصوم کلی  سے زیادتی اور بعدازاں اندوہناک قتل سے ہوا۔ معصوم پری کو 4 جنوری کو اغوا کیا گیا۔ سات جنوری کو اس کی لاش کچرا کنڈی سے ملی۔ اس وقت کی پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کا سارا پول کھول دیا۔ 5 جنوری کو سینئر سیاستدان ائیر مارشل (ر) اصغر خان وفات پا گئے۔ 

31 مئی کو قومی اور صوبائی اسمبلیاں مدت پوری کرکے تحل... مزید پڑھیں
حارث افضل  4 ماه پہلے

پی ٹی آئی کی حکومت زرداری صاحب کے ایک اشارے کی مار ہے: مولا بخش چانڈیو

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے بھانڈ اور پھٹے ہوئے ڈھولوں کو اپنی حثیت کا اندازہ ہو گیا ہے۔ یہ آمریت کے لے پالک ہیں ان سے جمہوریت برداشت نہیں ہو رہی۔

مرکزی ترجمان پی پی مولابخش چانڈیو نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کے وزرا ہمیشہ آمریت کے گن گاتے رہے۔ سندھ حکومت کو گرانے والے آج خود گر چکے ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نے واضح کیا کہ تحریک انصاف ادارے ک... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ماه پہلے

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے تقریبات کا آغاز

پبلک نیوز: دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 2019 کا سب سے پہلا استقبال نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کیا گیا۔

 

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سال نو کے استقبال کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر ہزاروں شہریوں نے 2018 کو الوداع کہا اور سحرانگیز آتش بازی کے ساتھ 2019 کی آمد کا جشن منایا۔

 

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں جشنِ سالِ نو منایا گیا جس کے لیے سڈنی میں 'ہاربر بریج' کو سجایا گیا تھا اور موسیقی کی... مزید پڑھیں
حارث افضل  4 ماه پہلے

2018 میں شہرت کی بلندیوں پر چمکتے فلمی ستارے جو بجھ گئے

لاہور (حسنین چوہدری) موت زندگی کی ایک ایسی حقیقت ہے جس کو کبھی جھٹلایا نہیں جاسکتا، سال 2018 میں فن کی بلندیوں پر چمکتے کئی ستارے بجھ گئے۔

 

کسی بھی قد آور شخصیت کا دنیا سے رخصت ہو جانا ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔ سال 2018 میں فن سے وابستہ کئی شخصیات اپنے پر ستاروں کو داغ مفارقت دے گئیں، رواں برس کے پہلے ماہ معرو ف ڈرامہ نگاراور صحافی منو بھائی اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے۔ دھنوں کے ذریعے دلوں کے تار چھڑنے والے عظیم موسیقار استاد نذر حسین اپنے مداحوں کو سوگوار... مزید پڑھیں
حارث افضل  4 ماه پہلے

سندھ میں گورنر راج کی خبریں بے بنیاد ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ فیک اکاؤنٹس آئی ٹی کی طرف سے جو حقیقت سامنے آئی ہے وہ سب کے سامنے ہیں۔ سندھ کے عوام کا پیسہ دوبئی اور لندن میں خرچ ہوتا رہا۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غریبوں اور کسانوں کا پیسہ گھوم گھما کر زرداری صاحب کے اکاؤنٹس میں آتا رہا۔ یہ سارا معاملہ 2016 سے وفاقی حکومت دیکھ رہی تھی۔

فواد چودھری نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس حوالے سے اس و... مزید پڑھیں
احمد علی کیف  4 ماه پہلے