وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت ہیلتھ انشورنس پالیسی کا آغاز آج ہوگا

اسلام آباد(ٹکا خان ثانی) وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت ہیلتھ انشورنس پالیسی کا آغاز، غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے 8 کروڑ شہری مفت علاج کی سہولت لے سکیں گے۔ وزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے۔

 

وزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت ہیلتھ انشورنس پالیسی کا آغاز آج ہو گا، ہیلتھ پروگرام کی تقریب سہہ پہر تین بجے وزیراعظم آفس میں ہو گی۔ وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان ہیلتھ انشورنس پالیسی کا افتتاح کریں گے۔ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے آٹھ کروڑ شہری مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں علاج کی سہولت مفت میسر ہو سکیں گی۔

 

ہیلتھ انشورنس پالیسی سے ملک بھر میں ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہو سکیں گے اور ہیلتھ کارڈ میں مختص کی گئی رقم کو بڑھانے کے بعد کارڈ ہولڈر کو سات لاکھ 20 ہزار روپے تک کے علاج کی سہولت دستیاب ہو گی۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر صحت عامرکیانی، سیکریٹری صحت زاہد سعید، ڈی جی اسد حفیظ شرکت کریں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں