صوبائی وزیر صحت کی یونیسف کے وفد سے ملاقات، صحت کے معلامات زیربحث

لاہور (پبلک نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے دفتر میں یونیسف کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نمائندگان کے درمیان پنجاب بھر میں دوران زچگی ماں بچہ کی صحت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور مزید بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے دفتر میں یونیسف کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یونیسف کی پاکستان میں نمائندہ خصوصی برائے ماں بچہ کے آئیڈاگرما، عبداللہ محمد یوسف، ڈاکٹر مشتاق حسین رانا، ڈاکٹر شفیق الرحمن، ڈاکٹر ساویہ خان اور ڈاکٹر اختر رشید بھی موجود تھے۔

 

صوبائی وزیر صحت اور یونیسف کے وفد کے نمائندگان کے درمیان پنجاب بھر میں دوران زچگی ماں بچہ کی صحت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور مزید بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یونیسف کے نمائندگان کا ڈاکٹر یاسمین راشد سے پنجاب کے 8 مختلف اضلاع میں ماں بچہ کیئر نرسریز کے قیام میں خصوصی مالی امداد کی پیشکش کی گئی۔

 

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب صوبہ کے 5 بڑے اضلاع میں مدر چائلڈ ہسپتال بنانے جا رہی ہے۔ یونیسف کی جانب سے ماں بچہ صحت پروگرام کے سلسلہ میں مالی معاونت کی پیشکش انتہائی خوش آئند ہے۔ پاکستان میں دوران زچگی ماں اور بچے کی اموات کی شرح میں کمی لانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ ملاقات میں یونیسف کے نمائندگان کو وزیراعظم ہیلتھ پراجیکٹس کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

 

علاوہ ازیں نمائندگان یونیسف کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات دینے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کاوش کو سراہتے ہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں