وفاقی و صوبائی وزراء برائے صحت کا راولپنڈی میں ڈسپنسریوں کا دورہ

راولپنڈی (پبلک نیوز) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا راولپنڈی میں ڈسپنسریوں کا دورہ، دونوں وزراء نے ڈسپنسری میں مریضوں کو دی  جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انتظامیہ نے دونوں وزراء کو ڈسپنسریوں میں دی جانے والی سہولیات اور درپیش جیلنجز پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ ڈسپنسریوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لے تمام تر وسایل فراہم کریں گے۔ ڈسپنسریوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ علاج کی سہولیات کی فراہمی میں مزیز بہتری آئے۔ صحت کے شعبے میں انقلابی کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں صحت کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا۔ ہسپتالوں میں جدید سہولیات اور علاج کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لے پر عزم ہیں۔ صحت اور تعلیم وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے اہم ستوں ہیں۔ صحت کی سہولیات کے حوالے سے ہمارا فوکس غریب عوام ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب طبقہ گزشتہ ستر سال سے محرومی کا شکار ھے۔ غریب طبقے کو اس محرومی سے نجات دلایں گے۔ پاکستان کو خوشحال بنانا ہمارے قائد کا وژن ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب صحت کی روشنی ہر گھر پھیلے گی۔

اپنی گفتگو کے دوران انھوں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسایل ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی۔ اگلے پندرہ ماہ کے اندر پاکستان کی پچاس فی صد آبادی ہیلتھ کارڈسے مستفید ہو گی۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں