دوائیوں کی قیمتیں پرانی سطح پر لا رہے ہیں: وزیر صحت

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتیں پرانی سطح پر لا رہے ہیں۔ جو کمپنیاں قیمتیں خود ساختہ بڑھا رہی ہیں ان کے وئیر ہاوسز پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متعدد کمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے پر جرمانہ کر چکے ہیں۔ حکومت کے پاس قیمتیں کم کرنے کا میکنزم موجود ہے۔ آئندہ کچھ دنوں میں جن ادویات کی قیمتیں بڑھیں ہیں وہ اپنی اصلی قیمت میں واپس آجائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ  چھ مہینے میں ساڑھے پانچ کروڑ لوگوں کو ہیلتھ انشورنس مہیا کررہے ہیں۔ ہیلتھ انشورنس سات کروڑ سے زائد لوگوں کو مہیا کریں گے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کارروائی کی جارہی ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں