ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ پر وزیر صحت نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) غیر قانونی طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، وزیر صحت کا نوٹس، ڈریپ کا گھیرا تنگ۔ وزیر صحت عامر کیانی کی ہدایت پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا۔ پورے ملک میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کرنے والی کمپنیاں تیار ہو جائیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پورے ملک میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ ترجمان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق غیر قانونی طور پر اضافہ میں ملوث 31 دوا ساز کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

ترجمان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق زائد قیمت وصول کرنے والی ادویہ ساز کمپنیوں کی 143 ادویات قبضے میں لےلی گئی ہیں۔ جو ادویہ ساز کمپنیاں غیر قانونی اضافہ میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت قانون کاروائی اور بھاری جرمانے کیے گئے۔

ڈریپ ترجمان کے مطابق دوا ساز کمپنیاں جو عوام سے زائد قیمتیں وصول کر رہی تھی ان ادویات کی پروڈکشن بند کر دی گئی ہے اور قانون شکنوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات بھی کیے جا رھے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو مارکیٹ کا سروے کرنے اور قیمتوں کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ھاتھوں سے نمٹا جا سکے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں