اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 30جنوری تک ملتوی

اسلام آباد (پبلک نیوز) اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت، استغاثہ کے گواہ اعجاز کا بیان اور اس پر وکیل صفائی کی جرح مکمل، گواہ آفتاب ریکارڈ لے کر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کا آئندہ سماعت پر مزید ریکارڈ لانے کی۔

 

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، تینوں شریک ملزمان عدالت میں میں سے صرف منصور رضوی عدالت میں پیش ہوئے، شریک ملزمان میں سابق صدر نیشنل بنک سعید احمد اور نعیم محمود کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی گئی، نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض اٹھایا تو وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہا کہ ایک ملزم حاضر ہونا ضروری ہے۔ منصور حاضر ہیں، یہ عدالت کا استحقاق ہوتا ہے۔

 

دوسرے ملزم نعیم محمود بھی آئندہ سماعت پر حاضر ہو جائیں گے۔ استغاثہ کے دوگواہوں نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر بیان قلمبند کروایا، گواہ دوسرے گواہ اعجاز احمد کا بیان اور اس پر وکیل صفائی کی جرح مکمل، استغاثہ کے دوسرے گواہ محمد آفتاب ریکارڈ لیکر عدالت پیش ہوئے،عدالت نے آئندہ سماعت انہیں مزید ریکارڈ کے ساتھ طلب کرتے ہوئے سماعت تیس جنوری تک ملتوی کر دی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں