اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی

اسلام آباد(پبلک نیوز) سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ اب تو اسحاق ڈار کی بیماری کا بہانہ نہیں رہا۔ نیب برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو جواب دے کر رپورٹ دے۔

 

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ برطانیہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق  کچھ سوالات بھیجے ہیں۔ نیب کو سوالات بھجوا دیے ہیں وہ یو کے ہائی کمیشن کو جواب جمع کرائیں گے۔

 

 چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اب تو اسحاق ڈار کی بیماری کا بہانہ نہیں رہا، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جب انصاف ہو گا تب واپس آؤں گا۔ عدالت نے نیب کو برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کا جواب دے کر ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرائی جائے۔ کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی گئی۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں