خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلویز خسارہ کمیٹی کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

اسلام آباد(پبلک نیوز) عدالت نے تو خواجہ صاحب کو نہیں بلایا، جواب تو آڈیٹر جنرل سے مانگا گیا تھا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار خواجہ سعد رفیق کی سپریم کورٹ حاضری پر حیران، ریلویز خسارہ کمیٹی کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

 

سپریم کورٹ میں پاکستان ریلویز خسارہ کیس کی سماعت ہوئی، سابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کورٹ روم نمبر ون میں پیش ہوئے۔ ریلویز خسارہ کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ خواجہ سعد رفیق کو کمرہ عدالت میں دیکھ کر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عدالت نے تو نہیں طلب کیا تھا پھر وہ کیوں آئے؟

 

فاضل چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت نے تو آڈیٹر جنرل سے جواب مانگا تھا۔ خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آڈیٹر جنرل نے لاہور رجسٹر میں جواب جمع کروا دیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے جواب ملے گا تو کیس سنا جائے گا، جس کے بعد سماعت آئندہ ہنفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں