العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل پر سماعت کل ہو گی

اسلام آباد(پبلک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت، سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل پر سماعت کل ہو گی، سابق وزیراعظم نے پیش ہونے سے معذرت کر لی، طبیعت ناساز ہونے پر حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر کل سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل ہیں۔ نواز شریف نے عدالت عالیہ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کر دی۔ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ کی کاپی بھی لگائی گئی ہے۔

 

نواز شریف کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے گردوں کی بیماری بھی تیسرے درجے پر ہے، صحت سے متعلق تمام ماہرین ابھی حتمی رپورٹ مرتب کریں گے۔ گزشتہ سماعت پر نوازشر یف کے وکلاء نے بحث نہیں کی، عدالت عالیہ نے وکلاء صفائی پر برہمی کا اظہار بھی کیا، کیس کی پیپر بکس نہ ملنے کے باعث عدالت نے سماعت تئیس اپریل تک ملتوی کر دی۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں