نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت ہو گی

اسلام آباد(پبلک نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سماعت ہو گی، نواز شریف کے وکیل عدالت میں دلائل دیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دلائل سنے گی۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کل ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ نوازشریف کی اپیل پر سماعت کرے گا، احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ خبر:اسلام آباد ہائیکورٹ:نواز شریف کیخلاف نیب کی اپیلوں پر ڈوژن بینچ تشکیل

نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، جس میں احتساب عدالت کے سزا کو قالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ دوسری جانب العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز فیصلے کے خلاف نیب کی اپیلوں پر بھی کل ہی سماعت ہو گی، نیب نے العزیزیہ میں کل سزا دینے اور فلیگ شپ ریفیرنس میں بری کیے جانے کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں