سپریم کورٹ نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ سے متعلق ازخود نوٹس نمٹا دیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان خواجہ سرائوں کو شناخت دینے والا دنیا کا نواں ملک بن چکا ہے، عدالت عظمی نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز سمیت حقوق کے معاملے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔

 

سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواجہ سراﺅں کے شناختی کارڈ سے متعلق معاملہ نمٹا دیا، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈزسے متعلق کافی کام ہو گیا، قانون وانصاف کمیشن نے کافی کام کیا ہے، قانون وانصاف کمیشن نے سفارشات مرتب کی ہیں،عملدرآمد صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

 

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے خواجہ سراﺅں کے شناختی کارڈ سے متعلق کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈزسے متعلق کافی کام ہو گیا، قانون وانصاف کمیشن نے کافی کام کیا ہے، قانون وانصاف کمیشن نے سفارشات مرتب کی ہیں،عملدرآمدصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ نئے 21خواجہ سراؤں نے شناختی کارڈبنوائے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ صوبائی حکومتیں سفارشات پرعملدرآمدجاری رکھیں،پاکستان واحدملک جس نے خواجہ سراؤں کی بہبودکیلئے پالیسیاں بنائیں،عدالت نے خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈزسے متعلق معاملہ نمٹا دیا۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں