الیکشن کمیشن میں مریم نواز کیخلاف مقدمہ کی سماعت 25 جون تک ملتوی

اسلام آباد(پبلک نیوز) لندن فلیٹس کیس میں سزا یافتہ مریم نواز سیاسی جماعت کی عہدیدار بن سکتی ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن میں اہم تریم معاملے کی سماعت، مسلم لیگ ن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ انہیں ابھی تک پٹیشن کی کاپی نہیں ملی، ملے گی تو جواب جمع کرائیں گے۔ آئندہ سماعت 25 جون کو ہو گی۔

 

الیکشن کمیشن میں مریم نواز کو ن لیگ کی پارٹی نائب صدارت سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ن لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ ابھی تک پٹیش کی کاپی نہیں ملی، کاپی ملے گی تو جواب جمع کرائیں گے۔ ن لیگ کے وکیل نے مریم نواز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی مانگ لیا۔ وکیل نے استدعا کی کہ تحریک انصاف کے وکیل نے جو دستاویزات دی ہیں، ان کی کاپی فراہم کی جائے۔

 

تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکریٹری ملیکہ بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج ن لیگ کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں یوٹرن لیا۔ ن لیگ کے وکیل نے مریم نواز کی بطور پارٹی نائب صدر نوٹیفکیشن کی کاپی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے وکلاء کو پٹیشن کی کاپی اور ریکارڈ فراہم کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی ۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں