سروسز ہسپتال میں زیرعلاج نواز شریف کے دل کا ٹروپ آئی ٹیسٹ نیگیٹو آیا

لاہور(سدرہ غیاث) سروسز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کا معاملہ، نواز شریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا، نواز شریف کا دل کا ٹیسٹ ٹروپ آئی نیگیٹو آگیا۔

 

نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں تیسرا روز، میڈیکل بورڈ اور ان کے پرسنل معالج عدنان کی مشاورت جاری ہے، میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ کی روشنی میں آگے علاج کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ گزشتہ روز نواز شریف کے بائیں گردے میں معمولی پتھری کی تشخص ہوئی تھی، نواز شریف کے دل کا ٹیسٹ ٹروپ آئی نیگٹو آگیا ٹروپ آئی ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے پی آئی سی بھجوائے گئے تھے۔

 

ٹیسٹ نیگٹو آنے کا مطلب ہے کہ ہارٹ اٹیک نہیں ہوا، ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کو حالیہ دنوں میں ہارٹ اٹیک نہیں ہوا، نواز شریف کے دل کی مرض کے حوالے سے پرانے ایشو چل رہے ہیں۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ اور ان کے پرسنل معالج عدنان کے ہمراہ مشاورت جاری ہے رپورٹس دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ گردے کی پتھری دوائی سے یا مشین سے نکالی جائے۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں