کراچی میں لو کے تھپیڑے، سمندری ہوائیں رک گئی، درجہ حرارت 40 ڈگری

کراچی (پبلک نیوز) شہرقائد کراچی گرم اور خشک میدانی ہواؤں کی لپیٹ میں ہے۔ شہر میں درجہ حرارت 41 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔

 

کراچی اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، سمندرکی جانب سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کی جگہ شہرمیں گرم خشک ہواؤں کے ڈیرے ہیں۔ دوپہرایک بجے شہر کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ گرمی کی شدت 42 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

 

دوسری جانب یکم سے 3 مئی کے درمیان آنے والے ہیٹ ویوکے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی برقرار ہے۔  ڈایئریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے وقت معطل رہیں گی، بلوچستان اور سندھ کی صحرائی ہوائیں شہر میں داخل ہوں گی جبکہ ہیٹ ویو کے دوران گرمی کا پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بلند ہوسکتا ہے۔

 

یاد رہے کہ 2 روز قبل محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں