کراچی میں 3 مئی تک ہیٹ ویو کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خطرہ کی گھنٹی بجا دی

کراچی (پبلک نیوز) سخت گرمی، جلا دینے والی دھوپ۔ کراچی میں سورج آگ برسانے لگا۔ ہیٹ ویو بھی قہر برسانے کی منتظر ہے۔ سمندری ہواؤں کی رفتار کم ہونے سے بھی گرمی بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے تین مئی تک شہر میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔ ہیٹ ویو کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کے 13 اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ اسٹاف عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا آغاز ہو گیا۔ لو کے تھپیڑے اور پارہ اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی سبی بن گیا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے یکم سے 3 مئی کے درمیان ہیٹ ویو کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔ اس دوران سمندری ہوائیں دن کے وقت معطل رہیں گی۔ بلوچستان اورسندھ کی صحرائی ہوائیں شہرمیں داخل ہوں گی ہیٹ ویو کے دوران پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک چڑھ سکتا ہے۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کے مطابق 2015 کے ہیٹ ویو کے مقابلہ میں موجودہ ہیٹ ویو کی شدت کم درجہ کی ہو گی۔

ہیٹ ویو کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کے 13 اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسپتالوں میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے ایمرجنسی وارڈز قائم کرنے اور ایمبولینس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں