شہری ہو جائیں ہوشیار، دونوں موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار

لاہور(پبلک نیوز) شہری ہوجائیں ہوشیار، موٹرسائیکل پرسوار دونوں سواریوں کے لئے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا گیا، ٹریفک پولیس نے نئے قانون پر عملدر آمد شروع کر دیا۔

 

لاہور میں مرد ہو یا پھر خاتون، موٹرسائیکل پر سفر کرنا ہے تو ہیلمٹ لازمی پہننا ہو گا۔ عدالتی احکامات پر ٹریفک پولیس نے نئے قانون پر عملدر آمد شروع کر دیا۔ ابتدائی طور پر اس قانون کا اطلاق صرف مال روڈ پر ہو گا، جس کے بعد پورے شہر میں اس پابندی پر عملدر آمد کرایا جائے۔ ٹریفک پولیس نے مال روڈ پر ناکے لگا کر موٹر سائیکل پر دونوں سواریوں کے ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان شروع کر دیئے۔

 

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت اس قانون پر نظر ثانی کرے۔ دوسری جانب خواتین کی جانب سے بھی عدالت کے اس فیصلے پر اعتراض سامنے آیا ہے۔ خواتین نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظرثانی ضرور کریں اور خواتین کو اس قانون پر استثنیٰ دیا جائے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں