مرغیوں نے مبینہ طور پر کمسن حملہ آور لومڑی کو مار ڈالا

پبلک نیوز: مرغیوں کے ایک گینگ نے مبینہ طور پر کمسن حملہ آور لومڑی کوچونچ مارمارکر مار ڈالا۔ یہ غیرمعمولی واقعہ معربی فرانس کے ایک چکن فارم میں پیش آیا۔ فارم مالک کے مطابق لومڑی کے جسم پرچونچ مارنے کے سیکڑوں نشانات تھے۔

تفصیلات کے مطابق مرغیوں کے گینگ نے خطرناک دشمن کو مار ڈالا۔ اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ مغربی فرانس کے ایک چکن فارم میں پیش آیا۔ جہاں مبینہ طور پر کمسن لومڑی مرغیوں پر حملہ آور ہوئی۔ تین ہزار پر مشتمل مرغیوں نے دفاعی انداز اپنا کر ایک ساتھ لومڑی پر حملہ کر کے مار دیا۔

فارم کے مالک نے کہا کہ انہیں اگلے روز لومڑی کی لاش ملی جس پر چونچ مارنے کے سیکڑوں نشانات تھے۔ ایسا پہلی بار ہوا کے مرغیوں نے ایک ساتھ کسی جانور پر حملہ کیا ہو۔

احمد علی کیف  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں