حزب اللہ نے سرحد پار کرنیوالا اسرائیلی ڈرون مار گرایا

 

پبلک نیوز: اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ حزب اللہ  نے لبنانی سرحد پار کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو مار گرا دیا ہے۔ اسرائیل نے ڈرون گرائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ حزب اللہ نے لبانی سرحد پار کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو مار گرا دیا۔ حزب اللہ کےمطابق ڈرون کو 'رامیا' کے علاقے میں گرایا گیا۔ ترجمان کے مطابق ڈرون ان کے قبضے میں ہے۔

 

 

دوسری جانب اسرائیل کا ڈرون مار گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈرون معمول کی پرواز پر تھا۔ دونوں فریقین کے درمیان گزشتہ ہفتے سرحد پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں دونوں جانب سے جانی نقصان بھی ہوا تھا۔

 

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں