پی ٹی آئی کے ہندو اقلیتی رکن نے شراب پر مکمل پابندی کیلئے بل پیش کر دیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن رمیش کمار وینکوانی نے شراب ممانعت بل ایوان میں پیش کر دیا ہے۔ شراب ممانعت بل کی حکومت نے مخالفت نہ کی، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

ڈاکٹر رمیش کمار وینکوانی کا بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دستور ترمیمی بل 2019ء دراصل آرٹیکل 37 میں ترمیم کا بل ہے۔ اس شق کے ذریعہ غیر مسلموں کے نام پر شراب کے اجازت نامے دیئے گئے۔ ریاست مدینہ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ حرام مشروب کی مکمل ممانعت کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ یہ بل فی الفور منظور کیا جائے یا جب تک بل منظور نہیں ہوتا اس وقت تک متفقہ قرارداد منظور کی جائے۔ قرارداد کے ذریعہ پورے ملک میں شراب پر پابندی عائد کی جائے۔

متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے رکن مولانا عبد الواسع کی جانب سے حکومتی رکن کے بل کی مکمل تائید کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ شراب مکمل طور پر حرام ہے، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں