حکومت فلموں پر ٹکس ختم کرے، "طیفا اِن ٹربل" 25ممالک میں ریلیز ہو گی: علی ظفر

لاہور (پبلک نیوز) اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ 20جولائی کو ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم "طیفا ان ٹربل" کامیاب ثابت ہو گی۔ فلم میں ہر وہ چیز ہے جو شائقین دیکھنا پسند کرتے ہیں جو یہ فلم ایک بار دیکھے گا وہ بار بار دیکھنے جائے گا۔

فلم پاکستان کے علاوہ دنیا کے 25ممالک میں ریلیزکی جائیگی۔ فلم میں مایا علی کے ساتھ کام کے حوالے سے علی طفر نے کہا مایا علی بہت باصلاحیت اداکارہ بلکہ بہترین انسان بھی ہیں۔ ان کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ فلم کی ہیروئین مایا علی، سینئر اداکارہ سیمی راحیل اور نیئر اعجاز بھی موجود تھے۔ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا لوگوں کو چاہیے کہ وہ 20 جولائی کو گھروں سے باہر نکلیں اور سینما میں جا کر اس فلم کو دیکھیں کیونکہ فلم دیکھنے کا مزا سینما میں آتا ہے، گھر پر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کی انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہو گا تاکہ ہماری فلمیں بھی سو کروڑ کا بزنس کریں۔ حکومت کو چاہیے کہ فلموں پر تفریحی ٹیکس ختم کرے تاکہ لوگوں کو تفریح کے مزید مواقع مل سکیں۔

واضح رہے کہ فلم طیفا ان ٹربل ریلیرز سے پہلے ہی ریکارڈ بنا چکی ہے۔ فلم کا گانا آئٹم نمبر سب سے تیز 20لاکھ ہٹس لینے والا پاکستانی فلمی گانا بن گیا۔

1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں