حمزہ شہباز نے اپوزیشن لیڈر کے لیے ریکوزیشن جمع کرا دی

لاہور (پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر کے لیے پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے کاغذات جمع کرا دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کے لیے حمزہ شہباز کے کاغذات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران ںذیر نے سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔

خواجہ عمران نذیر کے مطابق حمزہ شہباز کے کاغذات پر 150 ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ (ن) دوسری بڑی جماعت ہے۔

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں