ہاکی ورلڈ کپ کا معرکہ، ہالینڈ اوربلجیم فائنل میں پہنچ گئے

پبلک نیوز: ہالینڈ فائنل میں پہنچ گیا۔ آسٹریلیا کا مسلسل تیسری بار ہاکی ورلڈ چمپئن بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ ہالینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد دو مرتبہ کے دفاعی چمپئن آسٹریلیا کو ہرادیا۔ پہلے سیمی فائنل میں بیلجئم نے انگلینڈ کو باآسانی ہرادیا۔

ہالینڈ نے آسٹریلیا کو 3 کے مقابلے 4 گول سے ہرا کر بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔ ہالینڈ نے پہلے 20 منٹ میں 2 گول کرکے آسٹریلیا پر برتری حاصل کی جسے آسٹریلیا نے آخری 27 سیکنڈ میں برابر کردیا۔

مقررہ وقت تک دو دو گول سے برابر رہنے والے میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آوٹ پر ہوا۔ اعصاب شکن مقابلے میں ہالینڈ کو دفاعی چمپئن آسٹریلیا پر برتری حاصل ہوئی۔

پہلے سیمی فائنل میں بیلجئم نے انگلینڈ کو 0-6 سے ہرا کر فائنل کے لیے جگہ پکی کی۔ ہالینڈ اور بیلجئم کے مابین فائنل کل شام ساڑھے چھ بجے کھیلا جائے گا۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں