ہاکی ورلڈکپ: جرمنی کو شکست دینے کیلئے پاکستانی کھلاڑی پرعزم

پبلک نیوز: ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کل جرمنی کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کریگا۔ پاکستان رینکنگ میں 13ویں اور جرمنی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

ہاکی ورلڈ کپ کے چوتھے روز گروپ ڈی کے میچ میں پاکستان اور جرمنی آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان ریکارڈ چار مرتبہ ورلڈ کپ جیت چکا ہے جبکہ جرمنی بھی 2 بار یہ اعزاز حاصل کرچکا ہے۔

دونوں حریفوں کے مابین ورلڈ کپ میں کھیلے گئے آخری دو مقابلوں میں ایک پاکستان اور دوسرا جرمنی کے نام رہا۔

پاکستان اور جرمنی کے مابین میچ کل شام ساڑھے چھ بجے کالینگا اسٹیڈیم بھونیشور میں کھیلا جائیگا۔

 

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں