ہالینڈ: تریخت میں مسافر ٹرام پر مسلح شخص کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

پبلک نیوز: ہالینڈ کے شہر تریخت میں مسافر ٹرام پر مسلح شخص کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے 37 سالہ ترک شہری گوکمان تانس کو گرفتار کر لیا۔

 

ہالینڈ کا شہر اتریخت میں ایک شخص نے مسافر ٹرام پر فائرنگ کھول دی۔ فائرنگ سے امتعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد مسلح شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعے میں زخمی افراد کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی فورس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔

 

پولیس نے واقعے کو ممکنہ دہشت گردی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت 37 سالہ ترک شہری گوکمان تانس کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کے بعد ایئیرپورٹس اور دارالحکومت دی ہیگ میں سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا۔ ٹرام اسٹیشن کے اطراف رہنے والے افراد کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کردی گئی۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں