بھارت کی شمالی ریاستوں میں گرمی کی شدت سے سیکڑوں افراد ہلاک

پبلک نیوز: بھارت کی شمالی ریاستوں میں گرمی کی شدت سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوگئے۔ راجستھان، اتر پردیش، تلنگانہ سمیت متعدد ریاستوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارت کی شمالی ریاستوں میں گرمی نے کئی ریکارڈ توڑؑدیئے۔ ہیٹ ویو، سن سٹروکس، پانی کی قلت اور لو سے سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اتر پردیش، ہریانہ، باندہ، راجستھان، تلنگانہ، آندراپردیش میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔

 

شدید گرم موسم سے بڑے پیمانے پر جانور بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز میں مزید گرم ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں