'ہواوے' موبائل کمپنی کے مالک کی بیٹی کینیڈا سے گرفتار

وینکور (پبلک نیوز) ایران کو نیٹ ورکنگ سامان بیچنے کا الزام پر 'ہواوے' کمپنی کے مالک کی بیٹی اور افسر کو کینیڈا میں گرفتارکرلیا گیا۔ امریکا نے ملزموں کی حوالگی جبکہ چین نے رہائی کا مطالبہ کردیا۔

کیا امریکا اور چین کے تعلقات میں ایک بار پھر کھٹائی پڑ جائے گی؟ یکم دسمبر کو وینکور شہر سے 'ہواوے' کی چیف فنانشل آفیسر کو گرفتار کیا گیا۔ جس کے بعد امریکا نے تحویل مجرمان کے معاہدے کے تحت ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔

کینیڈا کی وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مینگ وینزو کو ضمانت پر رہائی کے لیے جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تاہم مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

چین نے مینگ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکا اور کینیڈا سے گرفتاری پر وضاحت طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا 'ہواوے' کمپنی کی جانب سے ایران کو نیٹ ورکنگ کا سامان فروخت کرنے سے متعلق تحقیقات کر رہا تھا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں