حب بیلہ روڈ حادثہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل، ڈیزل اسمگلنگ میں پولیس سمیت بڑی مچھلیاں ملوث

کراچی (پبلک نیوز) شہرقائد کے علاقہ حب بیلہ روڈ پر خوفناک حادثہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی اسمگلنگ میں پولیس سمیت بڑی مچھلیاں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئی۔ حادثے میں 27 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے جبکہ 11 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 4 زخمی کراچی سول جبکہ 7 حب سول میں منتقل کیا گیا۔

تفتیشی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ بس کی چھت سے ڈیزل اسمگل کیا جا رہا تھا،حادثے کے باعث گاڑی میں ڈیزل ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے میں اموات ہوئیں۔

مسافر بسوں۔ ٹرک اور سوزکیوں سمیت دیگر گاڑیوں میں ڈیزل اسمگل کیا جاتا ہے۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی اسمگلنگ میں پولیس سمیت بڑی مچھلیاں ملوث ہیں۔ حادثات کے بعد کچھ عرصے اسمگلنگ روک دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ حب بیلہ روڈ پر خوفناک حادثہ میں 27 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے تھے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں