چینی باشندے پاکستانی لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث، وزارت داخلہ، ایف آئی اے سے رپورٹ طلب

اسلام آباد (پبلک نیوز) چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا چینی باشندوں کا پاکستانی لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی رپورٹس کا سخت نوٹس لے لیا۔

 

چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا چینی باشندوں کا پاکستانی لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی رپورٹس کا سخت نوٹس لے لیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے چینی باشندوں کا پاکستانی لڑکیوں کی اسمگلنگ پر رپورٹ طلب کر لی۔

 

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ 3 دنوں کے اندر چینی باشندوں کا پاکستانی لڑکیوں کی اسمگلنگ پر رپورٹ کمیٹی کو پیش کرے۔ رپورٹ ہے کہ چینی باشندے پاکستانی میرج بیور اور ایجنٹس سے مل کر پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادی کرتے ہیں۔

 

شادی کے بعد پاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندہ کروایا جاتا تھا یا ان کے اعضا نکالے جاتے ہیں۔ ملوث چینی باشندوں اور مقامی میرج بیور اور ایجنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں