دبئی ٹیسٹ: دوسرے روز بابر اعظم اور حارث سہیل کی شاندار سنچریاں

دبئی (پبلک نیوز) دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بابر اعظم اور حارث سہیل کی شاندار سنچریاں، دونوں بلے بازوں کے درمیان 186 رنزکی شراکت قائم ہوئی۔ پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز 207 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو حارث سہیل 81 اور بابراعظم 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے گراؤنڈ کے چاروں طرف دلکش اسٹروکس لگائے۔ انھوں نے شاندار سنچریاں بناتے ہوئے میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط کرا دی۔

بابراعظم اور حارث سہیل کی شاندار بلے بازی کے سامنے کیویز باؤلرز بے بس دکھائی دیئے۔ دونوں بلے بازوں نے ابتدائی دو سیشن میں بھرپور انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز کی شراکت قائم کی۔

چائے کے وقفے کے بعد حارث سہیل 360 کے مجموعی اسکور پر 147 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 13 چوکے لگائے۔

بابراعظم بھی اپنی سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف وہ 99 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں