ہنزہ کی خوبصورت مختلف رنگوں کی دستکاریاں

ہنزہ (حرا مصطفی) ہنزہ کی خوبصورتی کے چرچے تو دور دور تک ہیں لیکن جب ہنرمندی کی بات کی جائے تو مختلف رنگوں کی دستکاریاں ہر شخص کا دل موہ لیتی ہیں۔

 

پاکستان میں ہم جہاں چار موسموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہیں ہمیں اس بات پر بھی فخر ہونا چاہیے کہ اس خطے میں بہت سے فنون نے جنم لیا۔ پروان چڑھے اور آج بھی زندہ ہیں۔ پاکستان کی ثقافتی اور روایتی ہنر مندی اور دستکاری کو ایک کوزے میں بند کرنا ناممکن ہے۔

 

ٹیلنٹ اور ہنر کی بات کی جائے تو پاکستانی خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ ہنزہ کی خواتین خندہ پیشانی کے ساتھ مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔ خوش رنگ دستکاریوں کے خوبصورت رنگوں کو مختلف انداز میں سنوارا گیا ہے۔ شیشے، سوئی دھاگے، گوٹے اور ستاروں کے استعمال سے ان دستکاریوں کی خوبصورتی اور بھی بڑھ گئی۔

 

صوبہ چاہے جو بھی ہو، پاکستان کے ثقافتی رنگوں پر مبنی دستکاریاں دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ یہ ہنر دنیا کے ثقافتی نقشے میں پاکستان کو ممتاز بناتا ہے اور اس ورثے کو زندہ رکھنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں