بہاماس میں سمندری طوفان ڈوریئن کی تباہ کاریاں جاری

 

پبلک نیوز: بہاماس میں سمندری طوفان ڈوریئن کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ 5 افراد ہلاک، درجنوں زخمی اور ہزاروں گھر تباہ ہو گئے۔ طوفان کے باعث ریاست فلوریڈا، جیورجیا، شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکا میں سمندری طوفان ڈوریئن نے بہاماس میں تباہی مچا دی۔ شمال مشرقی جزیرے ایبیکو میں مختلف حادثات میں ہلاکتیں بھی ہوئیں۔ طوفان کی شدت ایک درجہ کمی کے بعد اب چار ہو گئی ہے جبکہ  240 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

 

 

شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہزاروں عمارتیں تباہ اور کئی زیرِ آب آگئیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ یہ انسانی زندگی کے لیے انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔ طوفان کے باعث ریاست فلوریڈا، جیورجیا، شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں