سمندری طوفان 'ڈورین' امریکی ریاست کیرولائنا سے جا ٹکرا یا

 

پبلک نیوز: سمندری طوفان 'ڈورین' بہاماس میں تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست کیرولائنا سے جا ٹکرا یا ہے۔ ڈورین کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی۔ شمالی کیرولائنا میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے 9 لاکھ سے زائد افراد کو انخلا کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ زیرِ آب آنے والے علاقوں میں  بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان ڈورین بہاماس میں تباہی پھیلانے کے بعد امریکی ریاست کیرولائنا سے ٹکرا گیا۔ طوفان کے باعث شمالی کیرولینا کے کیپ ہیٹرس آئس لینڈ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جبکہ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

 

شمالی کیرولائنا  کے گورنر کے مطابق طوفان کے باعث دو جزیرے سیلابی پانی میں ڈوب گئے جبکہ متعدد گھروں اور عمارتوں کے زیرِ آب آنے سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ کیرولائنا میں 9 لاکھ سے زائد افراد کو انخلا کا حکم جاری کر دیا گیا۔

 

واضح رہے کہ طوفان ڈورین اب وسط اوقیانوس ریاستوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کا رخ کینیڈا کی طرف ہے جہاں طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں