بہاماس میں تباہی کے بعد سمندری طوفان ڈوریئن نے امریکا کا رُخ کر لیا

 

پبلک نیوز: سمندری طوفان ڈوریئن نے بہاماس میں تباہی مچانے کے بعد اب امریکا کا رُخ کر لیا ہے۔ طوفان کی شدت  5 سے کم ہو کر3 رہ گئی ہے تاہم فلوریڈا سے ورجینیا تک شہریوں کو ایمرجنسی ہدایات پر فوری عمل کرنے کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان نے بہاماس کے بعد اب امریکا کا رُخ کر لیا ہے۔ طوفان کی شدت  پانچ سے کم ہو کر تین رہ گئی ہے تاہم فلوریڈا سے ورجینیا تک شہریوں کو ایمراجنسی ہدایات پر فوری عمل کرنے کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

 

جیورجیا کے مشرق سے آنے والے طوفان کے باعث 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ امریکی نیشنل ہوریکین سنٹر کی جانب سے فلوریڈا، جیورجیا، شمالی و جنوبی کیرولائنا اور ورجینیا کے ساحلی علاقوں میں خطرناک طوفان اور تیز ہواؤں سے خبردار کیا گیا ہے جبکہ سیلاب کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ بہاماس میں ڈوریئن کے اثرات کے باعث 20 افراد جان سے جا چکے ہیں جبکہ ساحلی علاقے اور جزیرہ ابیکو میں 13 ہزار عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ 70 ہزار افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

 

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں